نیو یارک (کائنات نیوز) کورونا کا خاتمہ صرف 34 منٹ میں ہو سکتا ہے، امریکی سائنسدان نے تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ سورج کی تیز شعاعیں کورونا کو صرف 34 منٹ میں ختم کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو سورج کی تپش اور تیز شعاعیں روکیں گی اور ممکنہ طور پر mmw talk-وائرس کا رسک بھی کم ہوگا۔ سائنسدان نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں امریکہ میں موسم گرم رہا ہے اور اس گرم موسم کی وجہ سے کورونا کے کیسز کم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں سورج کی روشنی زمین کی سطح پر موجود نوے فیصد کورونا وائرس کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق سائنسدان نے انفرادی طور پرکی ہے اور تحقیق کے بعد رپورٹ پیش کی ہے۔
A journey of speak to talk