Skip to main content

Posts

Showing posts with the label کورونا وائرس: آئی ایس آئی متاثرین کو ڈھونڈنے میں حکومت کی مدد کیسے کر رہی ہے

کورونا وائرس: آئی ایس آئی متاثرین کو ڈھونڈنے میں حکومت کی مدد کیسے کر رہی ہے

حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس آئی ایس آئی سے مدد طلب کی ہے-۔ اس بات کا انکشاف خود پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے چند روز پہلے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر ٹیلی تھون میں یہ کہتے ہوئے کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شناخت کرنے کے لیے جدید ترین ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں آئی ایس آئی نے زبردست سسٹم دیا ہوا ہے جو ٹریک اینڈ ٹریس میں مدد کرتا ہے۔ وہ تھا تو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لیکن اب وہ کورونا کے جو لوگ ہیں ان کے لیے کام آ رہا ہے۔ لیکن یہ کس طرح سے عمل میں آئے گا؟ یہ جاننے کے لیے بی بی سی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس، ڈاکٹر فیصل سلطان سے بات کی؟۔