Skip to main content

Posts

Showing posts with the label باکسر عامر خان اور حسین شاہ کے درمیان الفاظ کی جنگ: ‘تم نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟‘

باکسر عامر خان اور حسین شاہ کے درمیان الفاظ کی جنگ: ‘تم نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟‘

باکسر عامر خان اور حسین شاہ کے درمیان الفاظ کی جنگ: ‘تم نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟‘ پاکستان کے اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان باکسنگ رِنگ کے باہر زوردار زبانی مکوں کے ساتھ ایک دوسرے کے مقابلے پر آئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو یہ یاد دلانے کی کوشش کی ہے کہ انھوں نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے۔ الفاظ کی اس جنگ کا پس منظر کیا؟ دراصل عامر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے آن لائن گفتگو کے دوران حسین شاہ کی پاکستانی باکسنگ کے لیے خدمات پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستانی باکسنگ کے لیے کیا کیا ہے؟ عامر خان نے دعوی کیا کہ حسین شاہ نے پاکستان میں نام بنانے کے بعد جاپان میں سکونت اختیار کرلی حالانکہ انھیں پاکستان میں رہ کر پاکستانی باکسرز کو ٹریننگ دینی چاہیے تھی۔ عامر کو اس بات پر بھی اعتراض تھا کہ اسلام آباد کی باکسنگ جمنازیئم کو حسین کے نام سے منسوب کیا گیا۔ ان کے خیال میں چونکہ حسین کا تعلق کراچی سے ہے اس لیے وہاں کی اکیڈمی ان کے نام سے منسوب ہونی چاہیے تھی۔ یہ بھی پڑھیے 20 برس پہلے کے تمغے کی یادیں 'والد کا میڈل ...