Skip to main content

Posts

Showing posts with the label عام آدمی کی مشکلات کے پیش نظر محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی، وزیرِاعظم

عام آدمی کی مشکلات کے پیش نظر محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی، وزیرِاعظم

عام آدمی کی مشکلات کے پیش نظر محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی، وزیرِاعظم  اسلام آباد:  وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے آج کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی انتظامات اور خصوصاً ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی ترسیل کے بارے میں آگاہ کیا، اوربتایا کہ حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کل صوبوں کو ارسال کر دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق درست ڈیٹا اور معلومات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ صحیح اعدادوشمار پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر حکمت عملی اختیار کی جائے، اموات کے حوالے سے اس امر کا تعین کیا جائے کہ یہ کورونا کیس تھا یا کسی دیگر وجوہات کی بنیاد پر موت واقع ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظ...