ملک بھر میں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 ہو گئی، 1,645 افراد صحتیاب پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد124 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی۔ سندھ صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1,668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔ مزید پڑھیں: کونسا کاروبار کب تک کھلا رہے گا؟ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کا نیا نوٹیفکیشن جاری پنجاب پنجاب میں آج کورونا کےمزید کیسز رپورٹ ہوئے اور صوبے میں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 3,143 ہوگئی ہے جب کہ 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 992 تبلیغی ارکان، 1074 عام شہری اور 89 قیدی کورونا میں مبتلا ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔ آزاد ک...
A journey of speak to talk