Skip to main content

Posts

Showing posts with the label صدر ٹرمپ امریکی ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کے خلاف

صدر ٹرمپ امریکی ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کے خلاف

صدر ٹرمپ امریکی ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ان ٹویٹس کا دفاع کیا ہے جن میں وہ کچھ امریکی ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ سختیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ جمعے کو بریفننگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مینیسوٹا، مشیگن اور ورجینیا میں کچھ اقدامات ’بہت سخت ہیں۔‘ اس سے قبل انھوں نے اپنی ٹویٹس میں ’مینیسوٹا کو آزاد کرو‘، ’مشیگن کو آزاد کرو‘ اور پھر ’ورجینیا کو آزاد کرو‘ لکھا تھا۔ محکمہ صحت کے اہلکار کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھر پر رہنے جیسی ہدایات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں ہی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرکے اور معاشی سرگرمیاں ختم کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ امریکہ میں جمعرات کو کووڈ 19 سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 4591 اموات ریکارڈ گئیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے تقریباً سات لاکھ مصدقہ متاثرین موجود ہیں جبکہ 36 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ ہلاکتوں کی یہ تعداد اس لیے بھی بڑھ ...