Skip to main content

ہڈیوں اور جوڑوں کے لئے 5 نقصان دہ غذائیں

ہڈیوں اور جوڑوں کے لئے 5 نقصان دہ غذائیں



جسمانی ڈھانچہ ہڈیوں Bones پر مشتمل ہوتاہے۔ ان ہڈیوں اور جوڑوں کو طویل عرصے تک تحفظ دینے کے لئے کیلشیئم ،وٹامن ڈی،پوٹاشیم اور ہڈیوں کے لئے دیگر مفید طاقتور غذائیں کھانے کے علاوہ بھی کچھ ایسے طرز عمل کی ضرورت ہوتی ہے جوآپکی ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مثلاًآپکو کچھ ایسی غذاؤں سے بچنا پڑے گا جو ہڈیوں اور جوڑوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔کچھ غذائیں حدت یاسوزش پیدا کرتی ہیں یا یوں کہئے کہ ہڈیوں سے کیلشئیم نکالتی ہیں اور کیلشئیم کا انجذاب روکتی ہیں۔
ذیل میں ان غذاؤں کی تفصیل درج ذیل ہے جن سے آگاہ ہونے کے بعد یقیناًآپ انھیں فوری طور پر نہیں تو آہستہ آہستہ اپنی خوراک سے نکالنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

١۔ پراسیسڈ فوڈ 
پروسیس فوڈ میں صحت کو نقصان پہنچانے والے مختلف قسم کے مادے ہوتے ہیں۔جنمیں ٹرانس فیٹس،ریفائنڈ کاربز ،سوڈیم اور چینی وغیرہ اہم ہیں ۔ عام طور پر لوگوں کو انکے نقصانات کا علم نہیں ہوتااور اسکا سبب ان غذاؤں کی لذت اور ذائقہ ہے اور اسی وجہ سے لوگ اسے رغبت سے کھاتے ہیں۔یوں توپروسیس غذائیں عمر کے کسی بھی حصے میں اچھی ثابت نہیں ہوتی لیکن بڑی عمر کے افراد کو ان سے لازمی طور پر پرہیز کرناچاہئے۔ کیونکہ انکے نقصان دہ اثرات ہڈیوں اور جوڑوں پر پڑتے ہیں.۔

ٹرانس فیٹس یعنی ہائیڈروجن میں سے گزری ہوئی چکنائیاں مثلاً بناسپتی گھی،پراسیس کئے گئے کاربوہائیڈریٹس اور چینی یہ سبھی آپکے جسم میں حدت کااضافہ کرتی ہیں۔پچیس سے چونتیس کی عمر کے درمیان جوڑوں میں اکڑن ااور درد پیدا ہونے لگتے ہیں اور نقل وحرکت مشکل ہوکر محدود ہوجاتی ہے ۔آگے جاکر یہ حدت جوڑوں میں کرکری ہڈیوں کو تباہ کردیتی ہے۔ حدت سے ورم پیدا ہوتاہے اور ورم ہڈیوں کی شکست و ریخت کو تیز کرنے اور بڑی عمر میں ہڈیوں کے طبعی نقصان کو شدید تر کرنے کا سبب بنتاہے.۔

 ٢چینی
عام طور پر گھروں میں استعمال ہونے والی چینی خاص طور پر ہڈیوں کی خستگی کا خطرہ بڑھاتی ہے۔یہ معدنی اجزاء مثلاً کیلشیم اور فاسفورس کے توازن پر منفی اثر ڈالتی ہے ۔جبکہ یہ دونوں معدنی اجزاء ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔چینی کو جزو بدن بننے کیلئے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے ۔جب جسم کو آپ کی غذاؤں سے اضافی کیلشیئم نہیں ملتی تو وہ چینی کے انجذاب کے لیے درکار کیلشئیم ہڈیوں سے کھینچ لیتاہے۔اسی سبب ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اورہمیں پتہ بھی نہیں چلتا ۔پھلوں اور ڈیری مصنوعات میں پائی جانے والی قدرتی شکر مفید اور صحت بخش ہوتی ہیں.۔
-٣نمک
اضافی سوڈیم(نمک) بھی زیادہ سے زیادہ کیلشیئم کے اخراج کا سبب بنتاہے۔جسکے نتیجے میں ہڈیوں کے لئے کیلشیئم کی دستیابی خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے۔سوڈیم جسم میں پانی کو روک سکتاہے۔اور ورم پیداکرکے جوڑوں پر دباؤ بڑھاسکتاہے۔مینوفیکچررز غذاؤں کو محفوظ اور انکا ذائقہ بہتر بنانے کیلئے سوڈیم کی بہت زیادہ مقدار رکھنے والے مادے استعمال کرتے ہیں۔پراسیس فوڈ اور تیار شدہ غذائیں مثلاً ڈبہ بند سبزیاں،سوپس،گوشت اور منجمد غذاؤں میں سوڈیم کی مقدار تقریباً ۷۷ فیصد تک ہوتی ہے۔جبکہ انسانی جسم کیلئے صرف ایک چائے کاچمچ ٹیبل سالٹ کافی ہے. ۔

٤-۔کیفین
مطالعے کے مطابق کیفین ہڈیوں کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔ہڈیوں میں سے کیلشیئم نکالنے کا ذریعہ بننے کے علاوہ کیلشیئم کے انجذاب میں رکاوٹ بنتی ہے۔بڑی عمر کے افراد کیلئے یہ بات کافی اہم ہے ۔کیوں کہ انہیں حاصل ہونے والی تمام کیلشیئم ہڈیوں کیلئے درکار ہوتی ہے۔کیفین ہڈیوں میں سے کیلشیئم کھینچ لیتی ہے ۔جو لوگ چائے یا کافی کی صورت میں بہت زیادہ کیفین لینے کے عادی ہیں انکی ریڑھ کی ہڈی کا ستون کمزور ہوجاتاہے.۔

٥۔میٹھے مشروبات
میٹھے مشروبات ہڈیوں اور جوڑوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔یہ ہڈیوں کو کمزور اور انکا حجم کم کرکے حدت میں اضافہ کرتے ہیں.۔
جرنل آف کریٹکل کیئر کے مطالعہ کے مطابق سوڈا مشروبات پینے والے لوگ خاص طور پرخون میں کیلشیئم کی کمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔اسکاسبب کیلشیئم کا اخراج زیادہ ہوناہے ۔اور نتیجتاً ہڈیاں بھربھری اور خستہ ہوجاتی ہیں۔چینی سے لبریز سوڈا واٹر میں کیفین بھی ہوتی ہے ۔جو مسئلہ کو اور زیادہ سنگین بنا دیتی ہے۔سوڈا مشروبات میں فاسفورس ایسڈ بھی پایا جاتاہے جو کیلشیئم کے انجذاب میں مداخلت کرتاہے، اور عدم توازن پیدا کرتاہے جسکے باعث کیلشیئم کا مزید نقصان ہوتاہے.۔

Comments

Popular posts from this blog

میٹھے خربوزے کی پہچان کا آسان طریقہ?

خربوزہ خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر بھی دکھا تو بھییہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔ تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا خربوزہ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھیں بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔ وزن اور ساخت سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔ چھلکے پر داغ نہ ہو اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔ دبا کر دیکھیں جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔ رنگت دیکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔

ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار

  ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار تحریر : اظہر عزمی ہمارے ایک غیر شادی شدہ دوست جو محلہ چھوڑ کر جا چکے ہیں مگر مہینے میں ایک آدھ چکر لگا لیتے ہیں ۔ شوہروں کو “شادی شہداء” کہتے ہیں ۔ جب بھی آتے ہیں ایک ہی بات کہتے ہیں : شوہروں کی “قبر گیری” کے لئے آتا ہوں ۔ فرماتے ہیں : شادی شوہر کا ایک ایسا “فاتحہ+انہ” اقدام ہے جس کا کھانا سب خوشی خوشی تناول فرماتے ہیں اور جاتے جاتے برے وقتوں کے لئے ایک لفافہ بھی ہاتھ میں دھر جاتے ہیں کہ اب اس سے آگے تم جانو اور جو مقامات شدیدہ آئیں گے وہ تمھارا نصیب ، ہمارے طرف سے یہ کیشی امداد ہی زاد راہ ہے۔ میں اس معاملے میں ذرا ہلکا ہاتھ رکھتا ہوں کیونکہ ایک عدد بیوی رکھتا ہوں ۔ میرا " شوہرانہ " عقیدہ ہے کہ شوہر ہر صورت میں پیارا ہوجاتا ہے ۔ کچھ اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں اور بچے کچھے بیویوں کو ۔ کہتے ہیں کہ جب موت آئے تو بہتر ہے کہ آپ زندہ یوں ۔ دوست کہتا ہے کہ شوہروں سے یہ توقع عبث ہے ۔ ایک بار آئے تو بولے : آج کل “شادی شہداء” کے تاریک ساز کردار کے کیا حال ہیں ؟ میں نے کہا : کس کی بات کر رہے ہیں ۔ بولے : ککو بھائی کا ...

یہ منظر صرف محبت کرنے والوں کے لیے ہے --- یونان سے متعلق دلچسپ حقائق

یونان یورپ کا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزاروں جزیرے پائے جاتے ہیں جبکہ یہ تاریخی اور قدیم   مقامات کی وجہ سے بھی بےپناہ شہرت رکھتا ہے- لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ یونان سے مزید کئی ایسے حیران کن حقائق بھی ہیں جو اکثر لوگ نہیں  جانت ے Weather موسمِ گرما کے دوران یونان کا موسم گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں درمیانہ- اس کے علاوہ یونان کے سمندر تیراکی کے حوالے سے بہترین سمجھے جاتے ہیں Beaches یونان کے ساحل اپنی قدیم اور خوبصورت ریت کی بدولت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں- یقیناً ہر کوئی ان ساحلوں کی سیر کو جانا چاہتا ہے The Food یونانی کھانے انتہائی لذیز ہوتے ہیں جن میں قابلِ ذکر گائروس گوشت اور مقامی طور پر تیار شدہ تیل اور فیٹا پنیر شامل ہیں اور یہ ایسی غذائیں ہیں جن کی باقی دنیا بھی خواہش کرتی ہے۔ History یونان تاریخی حوالے سے بھی امیر سمجھا جاتا ہے- اس ملک میں سینکڑوں قدیم مندر اور کھنڈرات موجود ہیں جو ثقافت سے محبت کرنے والوں کو بور نہیں ہونے دیتے- بعض قدیم مندر انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہیں جبکہ باقی کو بعد میں دوبارہ بحال کی...