Skip to main content

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے



پیروں کے جلنے یا پیروں میں آگ محسوس ہونے کی دو وجوہات ہیں ؛ایک اعصاب کی خرابی جو ہمیں پتہ نہیں چلتی اور دوسرے ذیابطس یعنی شوگر۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پیر جل رہے ہیں یا پیروں میں سے آگ نکل رہی ہے۔تو اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا ۔اگر اعصاب بہت ذیادہ متاثر ہیں تو اس کا علاج دواؤں سے کرنا ضروری ہے۔ اور اگر آپ کوپیر جلنے کی وجہ پہلے سے معلوم ہے اور آپ اس کا علاج قدرتی طریقوں سے کرنا چاہتے ہیں تو چند ٹوٹکے آپ کے لئے لکھے جا رہے ہیں ۔

غذا میں تبدیلی لائیں
اگر آپ کو شوگر ہے تو آپ کی اس تکلیف کا باعث آپ کی غذا ہے۔اس لئے ایسی غذا کھائیں جس سے آپ کا شوگر لیول نارمل رہے۔اپنی انسولین لینا نہ بھولیں ۔ تین وقت ذیادہ کھانے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کھانا پانچ چھ مرتبہ کھائیں ۔اچھی غذاکے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنا ۔پیروں کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔

سگریٹ نوشی ترک کریں
اعصاب کی کمزوری کی اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے،سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نروز ذیادہ جلدی بہتر ہونگے۔اور اس طرح آپ کو پیروں کی جلن سے نجات ملے گی۔اگر آپ تمباکو کھاتے ہیں تو اس کو بھی ترک کریں۔

پیروں کو خشک رکھیں
اپنے پیروں کو بے چینی سے بچانے کا ایک گھریلو طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے پیروں کو خشک رکھیں ایسے موزے پہنیں جن میں سے ہوا کا گزر ہو سکے۔اس کے لئے کاٹن کے موزے بہترین ہیں ۔پیروں پر بہت ذیادہ پسینہ نہ آنے دیں ۔اگر آپ کے پیروں پر بہت ذیادہ پسینہ آتا ہے تو تھوڑی دیر کے لئے جوتے اتار کر پیروں کو سکھا لیں۔

ورزش
اس تکلیف کے باعث بعض اوقات چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ،باقاعدہ ورزش کرنا بھی پیروں کی جلن دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ورزش کرنے سے دوران خون صحیح ہوتا ہے،اور جب خون صحیح طرح گردش کرتے ہوئے پیروں میں پہنچتا ہے تو پیروں کی گر می دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.۔

پیروں کو پانی میں بھگوئیں
پیروں کوٹھنڈے پانی میں بھگوئیں تاکہ خون کا دوران پیروں کی طرف ہو ۔پیروں کو اس وقت تک پانی میں بھگوئیں جب تک جلن ختم نہ ہوجائے پیروں پر خالی برف نہ لگائیں بلکہ ٹھنڈے پانی میں پیروں کو ڈال کر بیٹھیں-۔

مساج کریں
اپنے پیروں پر مالش کریں یا کسی اور سے کروائیں۔اس سے بھی پیروں کی طرف دوران خون بڑھے گا،اور پیروں کی جلن کم ہو جائے گی۔پیروں کی جلن سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ پیروں میں خون کا دوران تیز تر ہو.۔

ایپسم سالٹ
نیم گرم پانی میں دو تین چمچ ایپسم سالٹ ڈال کر پیروں کو پندرہ منٹ کے لیے بھگوئیں اس طرح کرنے سے آپ کے پیروں کو سکون ملے گا اس سے درد بھی ختم ہوگا ۔
پندرہ منٹ پورے ہونے کے بعد پیروں کو خشک کرلیں ۔ اور پھر چاہیں تو کوئی لوشن لگالیں کیونکہ ایپسم سالٹ آپ کے پیروں کو بہت زیادہ خشک کردے گا.۔

الکوحل سے بچیں
الکوحل کا بہت زیادہ استعمال بھی اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ نروزکی ٹوٹ پھوٹ پیروں کی جلن کی بڑی وجہ ہے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ الکوحل سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
اگر آپ اس پر قابو پالیتے ہیں تو نروز کو بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پیروں کی جلن سے بچنے کا ایک بہتریں ٹوٹکہ ہے.۔

لونگ کا تیل
لونگ کا تیل لے کر پیروں پر ملیں ۔ پیروں کی مالش کرنے سے دوران خون بڑھے گا اور تکلیف میں کمی آئے گی ۔ دن میں کم از کم ایک دفعہ کریں.۔

کے۔ان پیپر
پسی ہوئی لال مرچ جس کا تعلق شملہ مرچ کی قسم سے ہوتا ہے۔یہ پاؤڈر موزوں میں ڈال کر موزے پہن لیں ۔یہ مرچ آپ کے پیروں کو گرم رکھے گی اور ٹانگوں میں خون کی گردش کو تیز کردے گی۔اگر آپ کے پیر میں کسی قسم کا زخم ہو تو اسے استعمال نہ کریں۔
اوپر لکھے ٹوٹکوں کو استعمال کریں یہ آپ کو پیروں کی جلن سے ضرور آرام پہنچائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ منظر صرف محبت کرنے والوں کے لیے ہے --- یونان سے متعلق دلچسپ حقائق

یونان یورپ کا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزاروں جزیرے پائے جاتے ہیں جبکہ یہ تاریخی اور قدیم   مقامات کی وجہ سے بھی بےپناہ شہرت رکھتا ہے- لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ یونان سے مزید کئی ایسے حیران کن حقائق بھی ہیں جو اکثر لوگ نہیں  جانت ے Weather موسمِ گرما کے دوران یونان کا موسم گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں درمیانہ- اس کے علاوہ یونان کے سمندر تیراکی کے حوالے سے بہترین سمجھے جاتے ہیں Beaches یونان کے ساحل اپنی قدیم اور خوبصورت ریت کی بدولت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں- یقیناً ہر کوئی ان ساحلوں کی سیر کو جانا چاہتا ہے The Food یونانی کھانے انتہائی لذیز ہوتے ہیں جن میں قابلِ ذکر گائروس گوشت اور مقامی طور پر تیار شدہ تیل اور فیٹا پنیر شامل ہیں اور یہ ایسی غذائیں ہیں جن کی باقی دنیا بھی خواہش کرتی ہے۔ History یونان تاریخی حوالے سے بھی امیر سمجھا جاتا ہے- اس ملک میں سینکڑوں قدیم مندر اور کھنڈرات موجود ہیں جو ثقافت سے محبت کرنے والوں کو بور نہیں ہونے دیتے- بعض قدیم مندر انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہیں جبکہ باقی کو بعد میں دوبارہ بحال کی...

مشہور ترک ڈرامہ 'ارطغرل غازی' یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

مشہور ترک ڈرامہ 'ارطغرل غازی' یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ترکی کا مشہور ترین تاریخی ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' یکم رمضان سے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) ہوم پر نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر 'ارطغرل غازی' اردو میں ڈب کر کے ریلیز کیا جا رہا ہے۔ ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے ارطغرل غازی' پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12 بجے بھی دو بارہ نشر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کیا گیا تھا۔

میٹھے خربوزے کی پہچان کا آسان طریقہ?

خربوزہ خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر بھی دکھا تو بھییہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔ تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا خربوزہ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھیں بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔ وزن اور ساخت سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔ چھلکے پر داغ نہ ہو اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔ دبا کر دیکھیں جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔ رنگت دیکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔