Skip to main content

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ٹڈی دل پر مختلف پہلوں سے کام شروع



زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ٹڈی دل (صحرائی مکڑی)پر مختلف پہلوں سے تحقیق کیلئے ملک کے پہلے ریسرچ و ڈویلپمنٹ سیل نے کام شروع کر دیاجہاں اس کی مختلف حالتوں میں پرورش لائف سائیکل سمیت اس کے موثر تدارک کیلئے نئے بائیوپیسٹی سائیڈز جڑی بوٹیوں کے نچوڑاور لیزرکے کثیر الجہت استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز)نے شعبہ حشریات میں مذکورہ سیل کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر منصور الحسن ساہی پروفیسرڈاکٹر محمد جلال عارف ڈاکٹر محمد صغیر اور ڈاکٹر عامر رسول کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ٹڈی دل کی زیادہ تعداد اکٹھی کرکے مختلف تجربات کے ذریعے اس کے لائف سائیکل کا عمیق مشاہدہ کیا جائے اور موثر تدارک کی قابل عمل حکمت عملی متعارف کروائی جائے۔ انہوں نے شعبہ حشریات کے ماہرین پر زور دیا کہ صحرائی مکڑی پر کنسورشیم تحقیق کیلئے بائیو کیمسٹری اور فزکس کے ماہرین کو بھی شامل کریں تاکہ اس کے موثر تدارک کیلئے کوئی بھی تحقیقی پہلونظرانداز نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں اس مسئلے کے حل کیلئے یونیورسٹی ماہرین سے بڑی توقعات رکھتی ہیں اور وہ چاہیں گے کہ انہیں ہر پندرہ دن بعد اس پر خصوصی میٹنگ میں گزشتہ پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ٹڈی دل کے تدارک کیلئے لیمڈا ہیلوتھرن کے زیادہ استعمال سے دوسری فصلات خصوصاً کپاس کیلئے اس کی کمی واقع ہوسکتی ہے لہذا ماہرین اس کے علاوہ بھی موثر اور سستے بائیوپیسٹی سائیڈز سامنے لانے کیلئے کام کیا جائے اور تحقیق کے نتیجہ میں سامنے آنیوالے حقائق کی روشنی میں سستی اور قابل عمل تجاویز سامنے لائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس کے حملے کی صورت میں نقصان کی شرح کو کنٹرول میں لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحرائی مکڑی کے موثر تدارک کیلئے اس پر مختلف جڑی بوٹیوں کے نچوڑکا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ اس کے موثر حیاتیاتی کنٹرول کا نسخہ بھی سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور بائی پاس کے نواح میں ٹڈی دل کے بچوں اور بالغ مکڑی کے گروہ کی موجودگی نے اہم سوالات کھڑے کر دیئے ہیں لہذا ضروری ہے کہ وفاقی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن صوبائی پیسٹ وارننگ اور یونیورسٹی ماہرین تازہ ترین ایڈوائزری میٹریل تیار کرکے جاری کریں۔ چیئرمین شعبہ حشریات ڈاکٹر منصور الحسن ساہی نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے گرانٹ چیلنج فنڈ میں تحقیقی پراجیکٹ جمع کروایا ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ اس کی منظوری سے انہیں ٹڈی دل پر مختلف پہلوں سے تحقیق کیلئے وسائل میسر آئیں گے۔ٹڈی دل پر تحقیق کیلئے اکیڈیمک فوکل پرسن ڈاکٹر محمد جلال عارف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب اور وائس چانسلرکی طرف سے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس چیلنج سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہونگے اور یونیورسٹی کے ماہرین حشریات ایک مربوط انداز میں صحرائی مکڑی کے موثر تدارک کیلئے پائیدار اور سستا حل تجویز کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ چار ماہرین ڈاکٹر دلدار گوگی ڈاکٹر شاہد مجید ڈاکٹر محمدطیب اور ڈاکٹر جام نذیراحمد نے بالترتیب ٹڈی دل کی ایکوبائیولوجی و مینجمنٹ ہوسٹ پلانٹ فیڈنگ پریفرنسسسٹمیٹک ومافولوجیکل کریکٹرائزیشن اور مالیکیولر و بائیوٹیکنالوجیکل طریقوں پر تحقیق کیلئے منصوبے جمع کروا رکھے ہیں جن کی منظوری سے کثیر الجہت تحقیقی پیش رفت کی جا سکے گی۔ ڈاکٹر عامر رسول نے بتایا کہ انہوں نے ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں موجود صحرائی مکڑی کے بچوں کی خاصی تعداد محفوظ کی ہے اور متعدد پی ایچ ڈی طلبہ اس کا مختلف پہلوں سے مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ ماضی قریب میں انہوں نے مختلف کراپس اور جڑی بوٹیوں کے پتوں اورتنوں کا نچوڑ محفوظ کیا ہے جسے وہ ٹڈی دل پر تحقیق کیلئے کام میں لائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار

  ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار تحریر : اظہر عزمی ہمارے ایک غیر شادی شدہ دوست جو محلہ چھوڑ کر جا چکے ہیں مگر مہینے میں ایک آدھ چکر لگا لیتے ہیں ۔ شوہروں کو “شادی شہداء” کہتے ہیں ۔ جب بھی آتے ہیں ایک ہی بات کہتے ہیں : شوہروں کی “قبر گیری” کے لئے آتا ہوں ۔ فرماتے ہیں : شادی شوہر کا ایک ایسا “فاتحہ+انہ” اقدام ہے جس کا کھانا سب خوشی خوشی تناول فرماتے ہیں اور جاتے جاتے برے وقتوں کے لئے ایک لفافہ بھی ہاتھ میں دھر جاتے ہیں کہ اب اس سے آگے تم جانو اور جو مقامات شدیدہ آئیں گے وہ تمھارا نصیب ، ہمارے طرف سے یہ کیشی امداد ہی زاد راہ ہے۔ میں اس معاملے میں ذرا ہلکا ہاتھ رکھتا ہوں کیونکہ ایک عدد بیوی رکھتا ہوں ۔ میرا " شوہرانہ " عقیدہ ہے کہ شوہر ہر صورت میں پیارا ہوجاتا ہے ۔ کچھ اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں اور بچے کچھے بیویوں کو ۔ کہتے ہیں کہ جب موت آئے تو بہتر ہے کہ آپ زندہ یوں ۔ دوست کہتا ہے کہ شوہروں سے یہ توقع عبث ہے ۔ ایک بار آئے تو بولے : آج کل “شادی شہداء” کے تاریک ساز کردار کے کیا حال ہیں ؟ میں نے کہا : کس کی بات کر رہے ہیں ۔ بولے : ککو بھائی کا ...

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

    اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات میں ہم نے اُن کی بات سنی اور انہوں نے ہماری بات سنی، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے،اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، تمام جماعتوں کی موجودگی میں فیصلے ہوں گے، ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے، اے پی سی سے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔   ویب ڈیسک   37 منٹ پہلے شیئر ٹویٹ شیئر ای میل تبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں ہم سب مل کر بیٹھ کراے...

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے پیروں کے جلنے یا پیروں میں آگ محسوس ہونے کی دو وجوہات ہیں ؛ایک اعصاب کی خرابی جو ہمیں پتہ نہیں چلتی اور دوسرے ذیابطس یعنی شوگر۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پیر جل رہے ہیں یا پیروں میں سے آگ نکل رہی ہے۔تو اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا ۔اگر اعصاب بہت ذیادہ متاثر ہیں تو اس کا علاج دواؤں سے کرنا ضروری ہے۔ اور اگر آپ کوپیر جلنے کی وجہ پہلے سے معلوم ہے اور آپ اس کا علاج قدرتی طریقوں سے کرنا چاہتے ہیں تو چند ٹوٹکے آپ کے لئے لکھے جا رہے ہیں ۔ غذا میں تبدیلی لائیں اگر آپ کو شوگر ہے تو آپ کی اس تکلیف کا باعث آپ کی غذا ہے۔اس لئے ایسی غذا کھائیں جس سے آپ کا شوگر لیول نارمل رہے۔اپنی انسولین لینا نہ بھولیں ۔ تین وقت ذیادہ کھانے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کھانا پانچ چھ مرتبہ کھائیں ۔اچھی غذاکے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنا ۔پیروں کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کریں اعصاب کی کمزوری کی اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے،سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نروز ذیادہ جلدی بہتر ہونگے۔اور اس طرح آپ کو پیروں کی جلن سے نجات ملے گی۔اگر آپ تمباکو کھاتے ہیں تو...