چلاس: ’تبلیغی جماعت کے دورے سے آئے‘ تین افراد میں کورونا کی تصدیق
صحافی محمد زبیر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکام کے مطابق کورونا کے چھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے تین کا تعلق چلاس سے ہے۔ خطے میں کل متاثرین 233 ہیں۔
اس وقت 74 افراد زیر علاج ہیں، 155 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ تین اموات پیش آئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس میں تین نئے مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جبکہ تینوں حال ہی میں تبلیغی جماعت کے دورے سے واپس آئے تھے۔
صحتیاب ہونے والوں میں ایک 60 سالہ اور ایک 80 سالہ مریض بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چلاس میں تین مریضوں کے مثبت ہونے کے بعد ان سے رابطے میں رہنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے
Comments
Post a Comment
Thank your for talking to us