Skip to main content

ناکوں پر پوچھ گچھ نہ چیکنگ،لاک ڈاﺅن براے نام رہ گیا

-ناکوں پر پوچھ گچھ نہ چیکنگ،لاک ڈاﺅن براے نام رہ گیا



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے لاک ڈاﺅن صرف نام کا رہ گیا۔ ناکوں پر نہ پوچھ گچھ نہ چیکنگ کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی سے نمائندہ چینل فائیو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کی شاہراہوں پر عوام بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیںجبکہ اداروں کی جانب سے بھی عوام پر سختی کم نظر آرہی ہے۔ لاک ڈاﺅن کے شروع میں پولیس، آرمی اور ٹریفک اہلکار سڑکوں پر نظر آتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہے۔ ائیر پورٹ کے علاقوں میں پولیس او ر آرمی کے جوان نظر آتے ہیں ، کورونا کے خلاف صرف آرمی اہلکار ہی ڈیوٹی سرانجام دیتے نظر آرہے ہیں۔ نمائندہ لاہور کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں جزوی لاک ڈاﺅن کے اٹھائیسویں روز ہلکی بارش کیساتھ موسم خوشگوار رہا اور لاہوری اپنے مزاج کے مطابق سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔ 

حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن میں نرمی ہونے کیوجہ سے پولیس کے شہر میں 203ناکوں پر
 کسی شہری کو نہیں روکا جارہا ۔ پولیس کی جانب سے شکوہ کیا جاتا ہے کہ ایک ناکے پر 8سے10پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیتے ہیں مگر کورونا کٹ صرف ایک اہلکار کو دی جاتی ہے۔ پولیس میں مشتبہ کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود کٹس فراہم نہیں کی جارہیں۔ شہر کے بہت کے ناکوں پر بارش کے باعث پولیس اہلکار غائب نظر آئے جبکہ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ جاتی رہی۔ دوسری جانب لاہور پولیس کا دعویٰ ہے کہ آج بھی لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔ گذشتہ 28روز میں 22ہزار افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ناکوں پر ایک لاکھ 30ہزار افراد کو ناکوں پر روک کر تلاشی بھی لی گئی ہے۔ نمائندہ گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاﺅن پر شہری بھی جزوی عمل درآمد کر رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ لاری اڈے کے قریب پولیس اور فوج کی جانب سے ناکہ لگایا گیا ہے مگر ٹریفک بہت زیادہ ہونے کیوجہ سے سب کی چیکنگ کرنا مشکل ہے ورنہ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ عوام کورونا کی سنجیدگی کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔نمائندہ ملتان نے بتایا کہ شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود عوام کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ شہر بھر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی جاری ہے۔ نواں چوک پر موجود ڈبل سواروں کو روکے ہوئے ٹریفک کانسٹیبل نے چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود عوام بہانے بنا کر سفر جاری رکھے ہوئے ہے، کوئی طبیعت خراب کر لیتا ہے اور کوئی ضروری کام یا فوتگی کا بہانہ کر لیتا ہے۔ پاکستانی قوم غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، قانون کی خلاف ورزی بے حد بڑھ چکی ہے، اسی لیے ہمیں کاروائی کرنا پڑتی ہے ، دوسری جانب ---ڈبل سواری کرنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ اس پابندی سے لاعلم تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار

  ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار تحریر : اظہر عزمی ہمارے ایک غیر شادی شدہ دوست جو محلہ چھوڑ کر جا چکے ہیں مگر مہینے میں ایک آدھ چکر لگا لیتے ہیں ۔ شوہروں کو “شادی شہداء” کہتے ہیں ۔ جب بھی آتے ہیں ایک ہی بات کہتے ہیں : شوہروں کی “قبر گیری” کے لئے آتا ہوں ۔ فرماتے ہیں : شادی شوہر کا ایک ایسا “فاتحہ+انہ” اقدام ہے جس کا کھانا سب خوشی خوشی تناول فرماتے ہیں اور جاتے جاتے برے وقتوں کے لئے ایک لفافہ بھی ہاتھ میں دھر جاتے ہیں کہ اب اس سے آگے تم جانو اور جو مقامات شدیدہ آئیں گے وہ تمھارا نصیب ، ہمارے طرف سے یہ کیشی امداد ہی زاد راہ ہے۔ میں اس معاملے میں ذرا ہلکا ہاتھ رکھتا ہوں کیونکہ ایک عدد بیوی رکھتا ہوں ۔ میرا " شوہرانہ " عقیدہ ہے کہ شوہر ہر صورت میں پیارا ہوجاتا ہے ۔ کچھ اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں اور بچے کچھے بیویوں کو ۔ کہتے ہیں کہ جب موت آئے تو بہتر ہے کہ آپ زندہ یوں ۔ دوست کہتا ہے کہ شوہروں سے یہ توقع عبث ہے ۔ ایک بار آئے تو بولے : آج کل “شادی شہداء” کے تاریک ساز کردار کے کیا حال ہیں ؟ میں نے کہا : کس کی بات کر رہے ہیں ۔ بولے : ککو بھائی کا ...

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

    اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات میں ہم نے اُن کی بات سنی اور انہوں نے ہماری بات سنی، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے،اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، تمام جماعتوں کی موجودگی میں فیصلے ہوں گے، ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے، اے پی سی سے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔   ویب ڈیسک   37 منٹ پہلے شیئر ٹویٹ شیئر ای میل تبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں ہم سب مل کر بیٹھ کراے...

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے پیروں کے جلنے یا پیروں میں آگ محسوس ہونے کی دو وجوہات ہیں ؛ایک اعصاب کی خرابی جو ہمیں پتہ نہیں چلتی اور دوسرے ذیابطس یعنی شوگر۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پیر جل رہے ہیں یا پیروں میں سے آگ نکل رہی ہے۔تو اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا ۔اگر اعصاب بہت ذیادہ متاثر ہیں تو اس کا علاج دواؤں سے کرنا ضروری ہے۔ اور اگر آپ کوپیر جلنے کی وجہ پہلے سے معلوم ہے اور آپ اس کا علاج قدرتی طریقوں سے کرنا چاہتے ہیں تو چند ٹوٹکے آپ کے لئے لکھے جا رہے ہیں ۔ غذا میں تبدیلی لائیں اگر آپ کو شوگر ہے تو آپ کی اس تکلیف کا باعث آپ کی غذا ہے۔اس لئے ایسی غذا کھائیں جس سے آپ کا شوگر لیول نارمل رہے۔اپنی انسولین لینا نہ بھولیں ۔ تین وقت ذیادہ کھانے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کھانا پانچ چھ مرتبہ کھائیں ۔اچھی غذاکے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنا ۔پیروں کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کریں اعصاب کی کمزوری کی اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے،سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نروز ذیادہ جلدی بہتر ہونگے۔اور اس طرح آپ کو پیروں کی جلن سے نجات ملے گی۔اگر آپ تمباکو کھاتے ہیں تو...