Skip to main content

مشین نہ ہو تو بلڈ پریشر کیسے چیک کریں.؟





بلڈ پریشر میں اضافہ یا کمی دونوں صحت کے لیے تباہ کن مانے جاتے ہیں۔
عام طور پر بلڈ پریشر کو دیکھنے کے لیے مخصوص مشین کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر یہ طبی آلہ اکثر افراد کے گھر میں نہیں ہوتا، مگر درست ریڈنگ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
مگر انقباضی بلڈ پریشر کو چیک کرکے جاننا چاہیے کہ وہ معمول پر ہے تو ایسا بھی بغیر کسی مشین کے ممکن ہے۔
جی ہاں آپ اپنی نبض سے ایک اندازہ لے سکتے ہیں جو کافی حد تک ٹھیک ہوتا ہے۔



کلائی کے نیچے انگلیاں رکھیں
انقباضی بلڈ پریشر کو دیکھنے کے لیے سب سے پہلے نبض کو ڈھونڈنا ہوتا ہے، نبض اس حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ معمول پر ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ یہ ایک عام تخمینہ ہوتا ہے اور اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلڈ پریشر لو نہیں ہے، ہائی بلڈ پریشر کا علم نہیں ہوتا۔ اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کو کلائی کے نیچے نبض کے مقام پر رکھیں.۔

نبض کو چیک کریں
جب انگلیاں اس حصے میں رکھ دیں تو آپ نبض کی حرکت کو محسوس کرسکتے ہیں، اگر آپ نبض کو محسوس کریں تو یہ اس بات کا عندیہ ہوتا ہے کہ انقباضی پیمانہ کم از کم 80
mmHg ہے جو معمول کا ہے، اگر نبض محسوس نہیں ہوتی تو وہ 80mmHg سے کم ہوسکتا ہے جو کسی حد تک معمول کا ہی قرار دیا جاسکتا ہے.۔

دوبارہ چیک کریں
آپ نبض کو دن میں کسی وقت دوبارہ چیک کرکے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کس طرح کسی سرگرمی کے بعد نبض چلنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے بلڈ پریشر لو، نارمل یا ہائی ہونے کے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر معتدل جسمانی سرگرمی کے بعد بھی نبض محسوس نہ ہو تو اس بات کے امکانات ہیں کہ آپ لو بلڈ پریشر کے شکار ہیں، اسی طرح کسی بھی قسم کی بے ترتیبی کا شبہ ہونے پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں.۔

Comments

Popular posts from this blog

ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار

  ککو بھائی " شادی شہداء " کا ایک تاریک ساز کردار تحریر : اظہر عزمی ہمارے ایک غیر شادی شدہ دوست جو محلہ چھوڑ کر جا چکے ہیں مگر مہینے میں ایک آدھ چکر لگا لیتے ہیں ۔ شوہروں کو “شادی شہداء” کہتے ہیں ۔ جب بھی آتے ہیں ایک ہی بات کہتے ہیں : شوہروں کی “قبر گیری” کے لئے آتا ہوں ۔ فرماتے ہیں : شادی شوہر کا ایک ایسا “فاتحہ+انہ” اقدام ہے جس کا کھانا سب خوشی خوشی تناول فرماتے ہیں اور جاتے جاتے برے وقتوں کے لئے ایک لفافہ بھی ہاتھ میں دھر جاتے ہیں کہ اب اس سے آگے تم جانو اور جو مقامات شدیدہ آئیں گے وہ تمھارا نصیب ، ہمارے طرف سے یہ کیشی امداد ہی زاد راہ ہے۔ میں اس معاملے میں ذرا ہلکا ہاتھ رکھتا ہوں کیونکہ ایک عدد بیوی رکھتا ہوں ۔ میرا " شوہرانہ " عقیدہ ہے کہ شوہر ہر صورت میں پیارا ہوجاتا ہے ۔ کچھ اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں اور بچے کچھے بیویوں کو ۔ کہتے ہیں کہ جب موت آئے تو بہتر ہے کہ آپ زندہ یوں ۔ دوست کہتا ہے کہ شوہروں سے یہ توقع عبث ہے ۔ ایک بار آئے تو بولے : آج کل “شادی شہداء” کے تاریک ساز کردار کے کیا حال ہیں ؟ میں نے کہا : کس کی بات کر رہے ہیں ۔ بولے : ککو بھائی کا ...

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

    اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات میں ہم نے اُن کی بات سنی اور انہوں نے ہماری بات سنی، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے،اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، تمام جماعتوں کی موجودگی میں فیصلے ہوں گے، ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے، اے پی سی سے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔   ویب ڈیسک   37 منٹ پہلے شیئر ٹویٹ شیئر ای میل تبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں ہم سب مل کر بیٹھ کراے...

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے

پیروں کی گرمی ختم کرنے کے ٹوٹکے پیروں کے جلنے یا پیروں میں آگ محسوس ہونے کی دو وجوہات ہیں ؛ایک اعصاب کی خرابی جو ہمیں پتہ نہیں چلتی اور دوسرے ذیابطس یعنی شوگر۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پیر جل رہے ہیں یا پیروں میں سے آگ نکل رہی ہے۔تو اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا ۔اگر اعصاب بہت ذیادہ متاثر ہیں تو اس کا علاج دواؤں سے کرنا ضروری ہے۔ اور اگر آپ کوپیر جلنے کی وجہ پہلے سے معلوم ہے اور آپ اس کا علاج قدرتی طریقوں سے کرنا چاہتے ہیں تو چند ٹوٹکے آپ کے لئے لکھے جا رہے ہیں ۔ غذا میں تبدیلی لائیں اگر آپ کو شوگر ہے تو آپ کی اس تکلیف کا باعث آپ کی غذا ہے۔اس لئے ایسی غذا کھائیں جس سے آپ کا شوگر لیول نارمل رہے۔اپنی انسولین لینا نہ بھولیں ۔ تین وقت ذیادہ کھانے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کھانا پانچ چھ مرتبہ کھائیں ۔اچھی غذاکے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنا ۔پیروں کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کریں اعصاب کی کمزوری کی اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے،سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نروز ذیادہ جلدی بہتر ہونگے۔اور اس طرح آپ کو پیروں کی جلن سے نجات ملے گی۔اگر آپ تمباکو کھاتے ہیں تو...