Skip to main content

Posts

سلطنت عثمانیہ: ارطغرل کون تھے؟

ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترکی ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں مقبول اس ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل اور سلطنت عثمانیہ سے ان کے تعلق کے بارے میں عام لوگ اس حد تک واقف نہیں۔ ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترکی ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن اردو زبان میں ڈبنگ سے قبل یہ ڈرامہ پاکستان میں اس حد تک مقبول ہے کہ اس کے مداحو ں میں وزیراعظم عمران خان کو بھی گنا جاتا ہے جو اس میں دکھائی گئی (اسلامی تہذیب) کی تعریف کر چکے ہیں۔ عثمانی روایات کے مطابق ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ اس کے علاوہ ان کے بارے میں حقائق پر مبنی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کئی صدیوں تک دنیا کے ایک بہت بڑے حصے پر حکمرانی کرنے والے اس خاندان اور سلطنت کا آغاز تاریخ کے دھندلکوں میں گم ہو چکا ہے۔ تاریخ کی کتابوں میں عثمانی روایات کے علاوہ اس دور کی دو ٹھوس نشانیاں (ایک سکہ اور بازنطینی سلطنت کے مؤرخ کی ایک تحریر) اور عثمان کے ایک خواب کا ذکر ملتا ہے جس کا ہم آگے چل کر ذکر کریں گے۔ جو ب...

روسی ادب پر اسلام کے اثرات !

روس ازمنہ وسطٰی سے اسلام کے ساتھ اشتراک عمل کر رہا ہے۔ آج روس کے لوگوں میں دوسرا بڑا مقبول مذہب اسلام ہے، چنانچہ اس بارے میں استعجاب نہیں ہوتا کہ روس کے ادب میں اسلام کا اکثر ذکر ملتا ہے سر اٹھاتی ہوں تو مجھے لگتا ہے یا واقعی یوں تھا کہ شہر کے افق پر مسجد کا ایک واضح مینار نمایاں ہو رہا ہے۔ نیلگوں اور سلیٹی کبوتر ہیں۔ پھر مجھے موذن کی صدا بھی سنائی دینے لگی"، 2010 میں روس کا ادبی اعزاز "ڈیبیوٹ" پانے والی مصنفہ تاتیانا مازیپینا اپنے مصر کے سفر نامے میں لکھتی ہیں۔ روس کے ادب میں اسلام کا عکس عرصہ دراز سے پایا جاتا ہے۔ کریمیا میں بخشی سرائے کا محل دیکھنے کے بعد الیکساندر پشکن نے 1820 میں لکھی اپنی نظم "بخشی سرائے کا فوارہ" میں مشرق کی کئی صفات کا ذکر کیا تھا جیسے سیاہ چشم خان، قالینوں سے مزین حرم، بروج اور خواجہ سرا، انگوروں اور گلاب کے پھولوں والے باغات.۔ (1837) میں جب شاعر میہائیل لرمنتوو قفقاز گئے تو انہوں نے "عاشق۔ غریب" کے عنوان سے کہانی لکھی جسے انہوں نے ترکی کی کہانی بتایا تھا۔ کہانی کے واقعات کا آغاز قفقاز سے ہوتا ہے جو جارجیا تک پھیل...

میٹھے خربوزے کی پہچان کا آسان طریقہ?

خربوزہ خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر بھی دکھا تو بھییہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔ تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا خربوزہ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھیں بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔ وزن اور ساخت سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔ چھلکے پر داغ نہ ہو اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔ دبا کر دیکھیں جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔ رنگت دیکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔

اس دنیا میں اس حد تک اکیلا پن ہے

کہ آپ اسے گھڑی کی سست رفتار سوئی کی حرکت میں دیکھ سکتے ہو لوگ بہت تھکے ہوئے ہیں  !مسخ شدہ یا تو محبت کی طرف سے یا پھر عدم محبت کی بدولت. لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں ایک پر ایک (حاوی ہونے کی ناکام کوشش میں مبتلا ہے) دولت مند، دولت مند کے ساتھ برا ہے غریب، غریب کے ساتھ برا ہے ہم خوف زدہ ہیں ۔ ہمارا تعلیمی نظام ہمیں بتاتا ہے کہ ہم سب بڑی گدی کے فاتح ہوسکتے ہیں اس نے ہمیں گٹروں یا خود کشی کے متعلق نہیں بتایا ۔ یا پھر ایک شخص کی دہشت کے بارے نہیں بتایا جو ایک جگہ اکیلے درد میں مبتلا ہے (اچھوت جسے چھوا نہ گیا) ناگفتہ (جس کی طرف بات کا رخ نہ ہوا) ایک پودے کو پانی دیتے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ کبھی ہوں گے بھی نہیں ۔ (بلکہ) میں (تو) انہیں ایسا بننے کو کہتا بھی نہیں ۔ لیکن بعض اوقات میں اس بارےسوچتا (ضرور) ہوں.  !مجھے امید ہے کہ ایک دن موتیوں کی مالا جھولے گی (آسمان پر) بادل چھا جائیں گے اور قاتل بچے کا سر ایسے قلم کرے گا جیسے آئس کر...

عرفان خان نے کینسر کی تشخیص کے بعد اپنے مداحوں کے نام لکھا خط !

عرفان خان نے کینسر کی تشخیص کے بعد جون 2018 میں یہ درد بھرا خط اپنے مداحوں کے نام لکھا تھا. آج یہ عظیم اداکار اس جان لیوا بیماری سے لڑتا ہوا ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گیا. پروردگار مغفرت فرمائے، آمین کچھ مہینے پہلے اچانک مجھے پتا چلا تھا کہ میں نیورواینڈوکرن کینسر میں مبتلا  ہوں۔ میں نے پہلی بار یہ لفظ سنا تھا۔ سرچ کرنے پر میں نے پایا کہ اس لفظ پر بہت زیادہ ریسرچ نہیں ہوئی ہے ۔ کیونکہ یہ ایک نایاب جسمانی حالت کا نام ہے اور اس وجہ سے ا س کے علاج میں غیریقینی زیادہ ہے۔ ابھی تک اپنے سفر میں ،میں تیزگامی سے چلتا چلا جا رہا تھا… میرے ساتھ میرے منصوبے، توقعات، خواب اور منزلیں تھیں۔ میں ان میں ملوث بڑھا جا رہا تھا کہ اچانک ٹی سی نے پیٹھ پر ٹیپ کیا، ‘ آپ کا اسٹیشن آ رہا ہے، پلیز اتر جائیں۔ ‘ میری سمجھ میں نہیں آیا…نہ نہ، میرا اسٹیشن ابھی نہیں آیا ہے… جواب ملا اگلے کسی بھی اسٹاپ پر اترنا ہوگا،آپ کی منزل آ گئی… اچانک احساس ہوا کہ آپ کسی ڈھکن (کارک )کی طرح انجان ساگر میں غیر متوقع لہروں پر بہہ رہے ہیں۔ لہروں کو قابو کرنے کی غلط فہمی لیے۔ اس ہڑبونگ، سہم اور ڈر میں گھبراکر می...

Health experts dismiss false claim that COVID-19 fits a pattern of viral outbreaks every 100 years ?

An info graphic has been shared hundreds of times on Facebook, Twitter and YouTube alongside a claim it shows that the 2020 novel corona-virus pandemic fits a pattern of viral outbreaks that occur every 100 years. The claim is false; the info graphic contains inaccurate information about historical viral outbreaks and ignores other epidemics that do not fit the assumed pattern; health experts told AFP that while certain viruses are seasonal in nature, there is no basis for the claim that viral outbreaks occur once every century. The info-graphic was published in  Facebook post on March 12, 2020. It has been shared more than 300 times.

Next year's Olympics will be cancelled if pandemic not over: Games chief ?

The postponed Tokyo 2020 Olympics will have to be cancelled if the corona virus pandemic isn't brought under control by next year, the organizing committee's president warned, ruling out further delays. The comments, in an interview with a Japanese sports daily published Tuesday, come as medical experts doubted whether the pandemic can be sufficiently contained by next year to hold an event drawing participants and spectators from around the world. The pandemic has already forced a year-long delay of the Games, which are now scheduled to open on July 23, 2021. But Tokyo 2020 president Yoshiro Mori was categorical when asked by the Nikkan Sports daily whether the Games could be delayed until 2022 if the pandemic remains a threat next year, replying: "No." "In that case, it's cancelled," Mori said. Mori noted the Games had been cancelled previously only during wartime, and compared the battle against corona-virus to "fighting an invisi...