Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2020

Iran's Rouhani pledges 'crushing response' if US extends arms embargo

Iranian President Hassan Rouhani threatened a “crushing response” on Wednesday if the ( United States ) goes ahead with plans to extend an embargo on Iranian trade of conventional arms, which the United Nations is set to lift later this year. Under Iran’s deal with world powers to accept limits to its nuclear programmed in return for the lifting of sanctions, a UN weapons embargo is due to expire in October. The United States, which exited the deal in 2018, says it wants to extend the embargo. In a speech on Wednesday, Rouhani repeated Iran’s longstanding criticism of Washington’s decision to exit the nuclear deal, which he called a “stupid mistake”. “If America wants to return to the deal, it should lift all the sanctions on Tehran and compensate for the re imposition of sanctions,” said Rouhani, a pragmatist whose rhetoric towards the United States is frequently more measured than that of some officials. “Iran will give a crushing response if the arms emba...

قومی باسٹ باؤلر محمد آصف آج کل کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کہنا ہے کہ کیرئیر کا جس طرح اختتام ہوا اس پر انتہائی افسوس ہے مگر غلطیاں سب ہی سے ہوتی ہیں اور مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں. اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس کا نشانہ بننے والے کرکٹر محمد آصف کا کیرئیر تنازعات کا شکار رہا ہے، فیلڈ اور آف دی فیلڈ بھی وہ کئی تنازعات اور اسکینڈلز میں الجھے رہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران شرمناک میچ فکسنگ کیس میں محمد آصف کو 5 برس کی پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ محمد عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی لیکن محمد آصف کو دوبارہ موقع نہ مل سکا. ‏محمد آصف اب گزشتہ چند ماہ سے امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے کوشاں ہیں. انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں ان دنوں کام کر رہا ہوں اور جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں بہت اچھی اکیڈمیز ہیں اور سہولیات شاندار ہیں، یہاں رہتے ہوئے لیگ میچز بھی کھیلتا ہوں یہاں کئی پاکستانی اور بھارتی ہیں جو کرکٹ میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں. ایک انٹرویو میں محمد آصف نے مایوس ہو کر کہا کہ میرے کیرئیر کا اختتام اچھے انداز میں نہیں ہوا، میں نے...

سلطنت عثمانیہ: ارطغرل کون تھے؟

ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترکی ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں مقبول اس ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل اور سلطنت عثمانیہ سے ان کے تعلق کے بارے میں عام لوگ اس حد تک واقف نہیں۔ ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترکی ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن اردو زبان میں ڈبنگ سے قبل یہ ڈرامہ پاکستان میں اس حد تک مقبول ہے کہ اس کے مداحو ں میں وزیراعظم عمران خان کو بھی گنا جاتا ہے جو اس میں دکھائی گئی (اسلامی تہذیب) کی تعریف کر چکے ہیں۔ عثمانی روایات کے مطابق ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ اس کے علاوہ ان کے بارے میں حقائق پر مبنی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کئی صدیوں تک دنیا کے ایک بہت بڑے حصے پر حکمرانی کرنے والے اس خاندان اور سلطنت کا آغاز تاریخ کے دھندلکوں میں گم ہو چکا ہے۔ تاریخ کی کتابوں میں عثمانی روایات کے علاوہ اس دور کی دو ٹھوس نشانیاں (ایک سکہ اور بازنطینی سلطنت کے مؤرخ کی ایک تحریر) اور عثمان کے ایک خواب کا ذکر ملتا ہے جس کا ہم آگے چل کر ذکر کریں گے۔ جو ب...

روسی ادب پر اسلام کے اثرات !

روس ازمنہ وسطٰی سے اسلام کے ساتھ اشتراک عمل کر رہا ہے۔ آج روس کے لوگوں میں دوسرا بڑا مقبول مذہب اسلام ہے، چنانچہ اس بارے میں استعجاب نہیں ہوتا کہ روس کے ادب میں اسلام کا اکثر ذکر ملتا ہے سر اٹھاتی ہوں تو مجھے لگتا ہے یا واقعی یوں تھا کہ شہر کے افق پر مسجد کا ایک واضح مینار نمایاں ہو رہا ہے۔ نیلگوں اور سلیٹی کبوتر ہیں۔ پھر مجھے موذن کی صدا بھی سنائی دینے لگی"، 2010 میں روس کا ادبی اعزاز "ڈیبیوٹ" پانے والی مصنفہ تاتیانا مازیپینا اپنے مصر کے سفر نامے میں لکھتی ہیں۔ روس کے ادب میں اسلام کا عکس عرصہ دراز سے پایا جاتا ہے۔ کریمیا میں بخشی سرائے کا محل دیکھنے کے بعد الیکساندر پشکن نے 1820 میں لکھی اپنی نظم "بخشی سرائے کا فوارہ" میں مشرق کی کئی صفات کا ذکر کیا تھا جیسے سیاہ چشم خان، قالینوں سے مزین حرم، بروج اور خواجہ سرا، انگوروں اور گلاب کے پھولوں والے باغات.۔ (1837) میں جب شاعر میہائیل لرمنتوو قفقاز گئے تو انہوں نے "عاشق۔ غریب" کے عنوان سے کہانی لکھی جسے انہوں نے ترکی کی کہانی بتایا تھا۔ کہانی کے واقعات کا آغاز قفقاز سے ہوتا ہے جو جارجیا تک پھیل...

میٹھے خربوزے کی پہچان کا آسان طریقہ?

خربوزہ خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر بھی دکھا تو بھییہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔ تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا خربوزہ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھیں بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔ وزن اور ساخت سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔ چھلکے پر داغ نہ ہو اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔ دبا کر دیکھیں جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔ رنگت دیکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔

اس دنیا میں اس حد تک اکیلا پن ہے

کہ آپ اسے گھڑی کی سست رفتار سوئی کی حرکت میں دیکھ سکتے ہو لوگ بہت تھکے ہوئے ہیں  !مسخ شدہ یا تو محبت کی طرف سے یا پھر عدم محبت کی بدولت. لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں ایک پر ایک (حاوی ہونے کی ناکام کوشش میں مبتلا ہے) دولت مند، دولت مند کے ساتھ برا ہے غریب، غریب کے ساتھ برا ہے ہم خوف زدہ ہیں ۔ ہمارا تعلیمی نظام ہمیں بتاتا ہے کہ ہم سب بڑی گدی کے فاتح ہوسکتے ہیں اس نے ہمیں گٹروں یا خود کشی کے متعلق نہیں بتایا ۔ یا پھر ایک شخص کی دہشت کے بارے نہیں بتایا جو ایک جگہ اکیلے درد میں مبتلا ہے (اچھوت جسے چھوا نہ گیا) ناگفتہ (جس کی طرف بات کا رخ نہ ہوا) ایک پودے کو پانی دیتے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل اچھے نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ کبھی ہوں گے بھی نہیں ۔ (بلکہ) میں (تو) انہیں ایسا بننے کو کہتا بھی نہیں ۔ لیکن بعض اوقات میں اس بارےسوچتا (ضرور) ہوں.  !مجھے امید ہے کہ ایک دن موتیوں کی مالا جھولے گی (آسمان پر) بادل چھا جائیں گے اور قاتل بچے کا سر ایسے قلم کرے گا جیسے آئس کر...

عرفان خان نے کینسر کی تشخیص کے بعد اپنے مداحوں کے نام لکھا خط !

عرفان خان نے کینسر کی تشخیص کے بعد جون 2018 میں یہ درد بھرا خط اپنے مداحوں کے نام لکھا تھا. آج یہ عظیم اداکار اس جان لیوا بیماری سے لڑتا ہوا ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گیا. پروردگار مغفرت فرمائے، آمین کچھ مہینے پہلے اچانک مجھے پتا چلا تھا کہ میں نیورواینڈوکرن کینسر میں مبتلا  ہوں۔ میں نے پہلی بار یہ لفظ سنا تھا۔ سرچ کرنے پر میں نے پایا کہ اس لفظ پر بہت زیادہ ریسرچ نہیں ہوئی ہے ۔ کیونکہ یہ ایک نایاب جسمانی حالت کا نام ہے اور اس وجہ سے ا س کے علاج میں غیریقینی زیادہ ہے۔ ابھی تک اپنے سفر میں ،میں تیزگامی سے چلتا چلا جا رہا تھا… میرے ساتھ میرے منصوبے، توقعات، خواب اور منزلیں تھیں۔ میں ان میں ملوث بڑھا جا رہا تھا کہ اچانک ٹی سی نے پیٹھ پر ٹیپ کیا، ‘ آپ کا اسٹیشن آ رہا ہے، پلیز اتر جائیں۔ ‘ میری سمجھ میں نہیں آیا…نہ نہ، میرا اسٹیشن ابھی نہیں آیا ہے… جواب ملا اگلے کسی بھی اسٹاپ پر اترنا ہوگا،آپ کی منزل آ گئی… اچانک احساس ہوا کہ آپ کسی ڈھکن (کارک )کی طرح انجان ساگر میں غیر متوقع لہروں پر بہہ رہے ہیں۔ لہروں کو قابو کرنے کی غلط فہمی لیے۔ اس ہڑبونگ، سہم اور ڈر میں گھبراکر می...